سینیٹ کی قائمہ کمیٹی میں میرے بیان کی غلط تشریح کی گئی، نگران وزیر خزانہ
نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر نے کہا ہے کہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی میں میرے بیان کی غلط تشریح کی گئی۔اپنے وضاحتی ویڈیو بیان میں شمشاد اختر نے کہا کہ کچھ لوگوں نے مجھے کہا کہ یہ عہدہ اتنے مشکل چیلنجز میں کیوں قبول کیا، میرے لئے اعزاز کی بات ہے مجھے اپنے وطن کی خدمت کرنے کا موقع مل رہا ہے، میں اپنی پوری کاوشوں سے اپنے ملک کی خدمت کروں گی۔
The statement by Dr Shamshad Akhtar, Finance Minister of Pakistan.
According to her a light vein comment was blown out of proportion forcing her to clarify. pic.twitter.com/tyIyI5VIrr— Murtaza Solangi (@murtazasolangi) August 30, 2023
نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے بھی نگران وزیر خزانہ کا وضاحتی بیان سوشل میڈیا سائٹ پر شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمشاد اختر کے عام سے تبصرے کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا جس پر انہیں وضاحت کرنے پر مجبور کر دیا۔