بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

ساتویں چین۔جنوبی ایشیا ایکسپو 20 اگست کو کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

ساتویں چین۔جنوبی ایشیا ایکسپو 20 اگست کو کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہو گئی جس میں 85 ممالک اور خطوں کے نمائش کنندگان نے شرکت کی۔ آف لائن نمائش میں حصہ لینے والے اداروں کی تعداد 2 ہزار 50 تک پہنچ گئی جبکہ پانچ روزہ نمائش نے پاکستان اور چین کے درمیان تجارتی تعلقات کے فروغ میں نئی روح پھونک دی ہے۔شنہوا کی رپورٹ کے مطابق اس چین۔جنوبی ایشیا ایکسپو کا پاکستان نمائشی علاقہ ہال 8 کے جنوبی ایشیا پویلین میں واقع ہے۔ ہر بوتھ کی مصنوعات مختلف اقسام سے مالا مال ہیں اور پاکستان کے رسم و رواج اور ثقافت کو مکمل طور پر ظاہر کرتی ہیں۔ بہترین پاکستانی قیمتی پتھروں سے بنے زیورات، پیتل کے فن پارے اور لکڑی کے فرنیچر نے بے شمار سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کیا ہے۔

ایک پاکستانی کارپٹ بوتھ پر جاوید ہاتھ سے بنے پاکستانی کمبلوں کی خصوصیات اور مواد کو گاہکوں کے سامنے پیش کر رہے ہیں۔ ‘یہ قالین پاکستان سے درآمد کیے گئے ہیں اور روایتی پاکستانی تکنیک کا استعمال کر کے خالص اون سے بنائے گئے ہیں۔ کمپنی کے ما لک اور جاوید نے پہلی بار چین-جنوبی ایشیا ایکسپو میں شرکت کی اور کارپٹ کی فروخت کے لئے پہلے قیام کے طور پر چائنہ۔ساؤتھ ایشیا ایکسپو کو استعمال کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ چینی گاہکوں کے لئے بہترین مصنوعات لانا چاہتے ہیں۔مصنوعات کی عمدہ شکل اور اعلیٰ معیار کے علاوہ چین اور پاکستان کے مابین گہری دوستی نے بھی چینی صارفین کی پاکستانی مصنوعات اور ثقافت میں دلچسپی پیدا کی ہے۔

عالم اس چائنہ۔ساؤتھ ایشیا ایکسپو میں ایک پاکستانی نمائش کنندہ ہیں جو پاکستانی قیمتی پتھر اور فن پارے فروخت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ میرے خیال میں چینی صارفین بہت پرجوش ہیں اور ہمیشہ ہمارے پاکستانی لوازمات کے بارے میں جاننے کے لئے تیار ہیں۔ عالم سیاحوں کو قیمتی پتھروں سے بنے بریسلیٹ پہن کر دیکھنے اور ان کے لئے بہترین بریسلٹ چننے میں مدد کرتے ہیں۔ عالم نے کہا کہ چائنہ۔ساؤتھ ایشیا ایکسپو کے بعد وہ آئندہ نمائش میں شرکت کے لیے چھنگ دو جائیں گے اور چین میں اپنی کمپنی کو وسعت دیتے رہیں گے۔چین۔پاکستان اقتصادی راہداری کی ترقی کے ساتھ ساتھ پاکستان میں چینی آرڈرز میں بھی اضافہ ہوا ہے جس سے تجارتی ترقی کے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔

چینی مارکیٹ شاندار صلاحیت کی حامل مارکیٹ ہے اور ہم مزید چینی گاہکوں کے ساتھ تعاون کرنے کی امید کرتے ہیں۔ شبیر ایک پاکستانی کمپنی کے جنرل منیجر ہیں جو چمڑے کے لوازمات اور ملبوسات کو مختلف اشکال میں ڈھالتی ہے۔ ان کی کمپنی کو حالیہ برسوں میں چین سے کافی زیادہ آرڈرز موصول ہوئے ہیں جس میں اپنی مرضی کے مطابق موٹر سائیکل سوٹ اور ریسنگ سوٹ بنانا شامل ہیں۔ یہ آرڈرز بیجنگ ، شنگھائی ، ہانگ ژو اور چین کے دیگر مقامات سے ملے ہیں۔چینی مارکیٹ اس وقت ہماری کمپنی کا سب سے بڑا گاہک ہے اور ہم مزید چینی کمپنیز کے ساتھ تعاون کرنے کی امید کرتے ہیں۔ شبیر اپنی مصنوعات کو فروغ دینے اور مزید کاروباری مواقع تلاش کرنے کے لئے آئندہ سال ساؤتھ چائنہ ایکسپو میں شرکت کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

اشتہار
Back to top button