کھیل
پاکستان نے ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں انڈر 13کا ٹائٹل 6 سال بعد جیت لیا
پاکستان نے ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں انڈر 13کا ٹائٹل 6 سال بعد جیت لیا۔ نعمان خان نے ہم وطن احمد خلیل کو ہرا کر ایشین ٹائٹل اپنے نام کیا۔چین کے شہر دالینا میں کھیلے گئے ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے انڈر 13 کیٹیگری کے فائنل میں پاکستان کے نعمان خان نے ہم وطن احمد خلیل کو سنسنی خیز میچ میں دو کے مقابلے میں تین گیم سے ہرا کر ایشین جونیئر انڈر 13 کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
چیمپئن شپ میں پاکستان کے 6 پلیئرز نے مختلف کیٹگریز میں حصہ لیا اور مجموعی طور پر سونے، چاندی اور کانسی کا ایک ایک میڈل حاصل کیا۔نعمان خان نے انڈر 13 کیٹیگری میں گولڈ میڈل جیتا، اسی کیٹیگری کا سلور میڈل خلیل احمد کے نام رہا جبکہ انڈر 17 مقابلوں میں عبداللّٰہ نواز کانسی کے تمغے کے حقدار ٹھہرے۔