ملائیشیا میں چھوٹا طیارہ سڑک پر گرکر تباہ ہونے سے 10 افراد ہلاک ہوگئے۔پولیس کے مطابق طیارہ ریاست سلنگور کی شاہراہ پر گر کر تباہ ہوا، حادثے میں طیارے کے 8 اور سڑک سے گزرنے والا ایک کار سوار اور ایک موٹرسائیکل سوار ہلاک ہوا۔
ملائیشیا میں طیارہ سڑک پر آگرا، 10 ہلاک#Malaysia ,#PlaneCrash ,#viralvideo pic.twitter.com/G0n1YiQufZ
— Mahranikhan (@Mahrani90809546) August 17, 2023
طیارے میں عملےکے دو افراد اور ریاستی رکن اسمبلی سمیت 6 مسافر سوار تھے۔مقامی میڈیا کے مطابق فضائی حادثات کے تحقیقاتی بیورو نے حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔