بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

آئین پاکستان اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرتا ہے، چیف جسٹس

چیف جسٹس پاکستان عمرعطا بندیال کا کہنا ہےکہ اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ریاست کا بنیادی فرض ہے، سپریم کورٹ اقلیتوں کے حقوق کی امین ہے۔ چیف جسٹس پاکستان سے سیمیول پیارے کی سربراہی میں اقلیتی وفد نے ملاقات کی،  وفد میں سکھ کمیونٹی کے اراکین بھی شامل تھے جنہوں نے چیف جسٹس کو سنہری کرپان تحفےکے طور  پر دی۔

اس موقع پر چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ اقلیتوں کو  درپیش چیلنجز کے لیے مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے، آئین پاکستان اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرتا ہے، ہر پاکستانی کو مذہبی آزادی حاصل ہے۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ سپریم کورٹ اقلیتوں کے حقوق کی امین ہے، سپریم کورٹ نے اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے متعدد فیصلے بھی کیے، سپریم کورٹ نے مسیحی اور ہندوبرادری کی عبادت گاہوں کے تحفظ کے لیے بھی اقدامات کیے۔

مزید پڑھیے  سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجربل 2023 کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت کیلئے 8رکنی لارجر بینچ تشکیل
Back to top button