کھیل
پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات
امریکی قونصل جنرل ولیم کے مکانیول نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ آج لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں پاکستان کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات امریکی قونصل جنرل کی الوداعی ملاقاتوں کا حصہ تھی ان کی دو سالہ مدت سفارت ختم ہو رہی ہے۔ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی،جہاں قونصل جنرل ولیم مکانیولے نے ذکا اشرف کو معذور کرکٹ ٹیم اسپورٹ کرنے کے حوالے سے بات چیت بھی کی۔
ذکا اشرف نے امریکی قونصل جنرل کو ان کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا، اور دونوں ممالک کے درمیان اچھے تعلقات کے فروغ میں کھیلوں کی سفارت کاری کی اہمیت پر زور دیا۔امریکی قونصل جنرل نے ذکا اشرف اور پی سی بی کے لیے آنے والے ایونٹس کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔