نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کی جڑانوالہ واقعہ کی شدید مذمت، نقصان پورا کرنے کا اعلان
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت بین المذاہب ہم آہنگی کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں جڑانوالہ میں پیش آنے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔اجلاس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ جڑانوالہ میں پیش آنے والا واقعہ بہت افسوسناک ہے، جڑانوالہ میں ہونے والا واقعہ منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا
ایسے واقعات سے شرپسندی کے دوران کئی جانیں جا چکی ہیں، پولیس افسران نے موقع پر پلاننگ کر کے جانی نقصان سے بچایا۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ جو نقصان ہوا ،نہیں ہونا چاہیے تھا، تین سے چار روز میں ہونے والے نقصان کا ازالہ کیا جائے گا، ہمیں ایسے واقعات سے بچنے کیلئے لانگ ٹرم پلان بنانا پڑے گا، بحیثیت پاکستانی ہم سب ایک ہیں، ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے علما سے مل کر کمیٹی قائم کریںگے۔
اجلاس کے بعد بشپ ندیم کامران نے مشترکہ اعلامہ پیش کیا، اعلامیہ میں کہا گیا کہ ہم پوری قوم کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح متفق ہیں، جڑانوالہ واقعہ کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، اس واقعہ کی تحقیقات کیلئے کمیشن قائم ہونا چاہیے کارروائی ہونی چاہیے، مجموعی امن و امان کیلئے کردار ادا کرتے رہیں گے۔