امریکہ میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے ہم وطنوں اور امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کو مبارکباد دی ہے۔
یوم آزادی کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ 77 سال قبل پاکستان کا معرض وجود میں آنا ایک معجزہ تھا اور اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پاکستان نے اپنا چھہتر سال کا سفر مکمل کر لیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ قائداعظم کی ولولہ انگیز قیادت میں ہمارے اسلاف نے پاکستان قائم کیا جب کہ اس ملک کو مضبوط بنانے کے لیے نسلوں نے قربانیاں دیں۔
Pakistan's ambassador to United States @Masood__Khan has congratulated countrymen and Pakistani diaspora in #UShttps://t.co/wGXkkMPTUm@PakinUSA @ForeignOfficePk #IndependenceDay2023 #14thAugust #RadioPakistn #News #BreakingNews pic.twitter.com/BoCvelInLE
— Radio Pakistan (@RadioPakistan) August 14, 2023
سفیر نے کہا کہ آج ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنا ہے اور مشترکہ کوششوں سے پاکستان کو ترقی کی راہ پر ڈالنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا میں ایک اہم مقام رکھتا ہے اور ہماری اجتماعی کوششوں سے۔ وطن عزیز دنیا کی سب سے بڑی معیشت بن جائے گا۔
دریں اثناء پاکستان ایمبیسی واشنگٹن کی عمارت کو سبز پرچم کے رنگوں سے سجا دیا گیا ہے۔
پیر 14 اگست کو یوم آزادی کے سلسلے میں سفارتخانے میں پرچم کشائی کی خصوصی تقریب منعقد کی جائے گی جس میں امریکی حکام اور پاکستانی امریکن کمیونٹی کے افراد شرکت کریں گے۔