بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیراعظم کے الوادعی گارڈ آف آنر تقریب کل ہو گی، قوم سے خطاب کا بھی امکان

وزیراعظم شہباز شریف کے لیے آج الوداعی گارڈ آف آنر کی تقریب ملتوی کر دی گئی۔وزیراعظم شہباز شریف کو اب کل گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے کل قوم سے الوداعی خطاب کا بھی امکان ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم قوم سے خطاب میں 16 ماہ کی حکومتی کارکردگی پر گفتگو کریں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف اور سابق اپوزیشن لیڈر راجا ریاض کے درمیان ہونے والی ملاقات میں بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما انوار الحق کاکڑ کو نگران وزیراعظم بنانے کا فیصلہ کیا گیا تھا جس کی سمری پر بعد ازاں صدر مملکت نے بھی دستخط کر دیے تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ انوار الحق کاکڑ بطور نگران وزیراعظم 14 اگست کو عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

اشتہار
Back to top button