قومی
سپریم کورٹ میں احسن اقبال کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
سپریم کورٹ نے سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی۔چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بینچ 15 اگست کو کیس کی سماعت کرے گا اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی بھی بینچ کا حصہ ہوں گے۔
2 مئی 2018 کو سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی تھی۔درخواست میں وزیر داخلہ کے خلاف عدلیہ مخالف بیان دینے پر توہین عدالت کی کارروائی کی استدعا کی گئی تھی۔درخواست میں احسن اقبال کو آئین کے آرٹیکل 63،62 کے تحت نا اہل قرار دینے کی استدعا کی گئی تھی۔