بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کو ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے آغاز سے قبل بڑا دھچکا

ٹیم کے کپتان تمیم اقبال کمر میں انجری کے باعث ٹیم قیادت سے دستبردار، ٹیم کا حصہ بھی نہیں ہونگے

بنگلا دیش کی ایک روزہ کرکٹ ٹیم کے کپتان تمیم اقبال قومی ٹیم کی قیادت سے دستبردار ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے کپتان تمیم اقبال نے پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے ایشیا کپ کے لیے ٹیم کی کپتانی سے دستبرداری کا اعلان کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تمیم اقبال نے انجری کے باعث ٹیم کی کپتانی سے دستبرداری کا اعلان کیا، کمر کی انجری کے باعث تمیم اقبال ایشیا کپ سے بھی باہر ہو گئے ہیں۔

تمیم اقبال نے چند ہفتے قبل انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا، وزیراعظم شیخ حسینہ واجد سے ملاقات کے بعد انہوں نے اپنے فیصلہ واپس لیا تھا

خیال رہے کہ تمیم اقبال نے چند ہفتے قبل انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا تاہم بنگلا دیش وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد سے ملاقات کے بعد انہوں نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لینے کا اعلان کیا تھا۔

اشتہار
Back to top button