جولائی2023 میں آئل اور گیس کی پیدوار میں ریکارڈ اضافہ
آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (اوجی ڈی سی ایل) نے جولائی 2023کے مہینے کے دوران تیل، گیس اور ایل پی جی کی پیداوار میں غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا ہے۔کمپنی نے متعدد ایکسپلوریشن اور ڈویلپمنٹ کنووں سے آئل اور گیس کی پیداوار میں شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔کمپنی کی یہ نمایاں کامیابیاں پاکستان کے توانائی کے شعبہ کو مضبوط تر بنا رہی ہے۔
او جی ڈی سی ایل کی نمایاں کامیابیوں میں کنواں نیم ایسٹ 1 کی کامیاب پرفارمنس شامل ہے۔نم ایسٹ1 کنواں جوصوبہ سندھ کے ضلع ٹنڈوالٰہ یار میں واقع ہے جس میں او جی ڈی سی ایل کے 95فیصد اور گورنمنٹ ہولڈنگز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے 5 فیصد) حصص ہیں، ایک شاندار کامیابی ثابت ہوا۔چھ انچ قطر 12.5 کلومیٹر طویل پائپ لائن بچھانے کے بعد اس کنویں سے 585 بیرل یومیہ اضافی خام تیل، 7.4ملین کیوبک فٹ گیس (ایم ایم ایس سی ایف ڈی) اور 32 میٹرک ٹن یومیہ لیکویفائی پٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی اضافی پیداوار حاصل ہورہی ہے۔اس کنویں سے حاصل ہونے والی گیس 20جولائی، 2023سے سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ ((ایس ایس جی سی ایل) کے نیٹ ورک میں بلارکاوٹ شامل کردی گئی ہے۔
اسی طرح او جی ڈی سی ایل نے سو فیصد اپنی ملکیتی پساکھی آئل فیلڈ میں الیکٹراک سبمرسیبل پمپ (ای ایس پی) نصب کیا۔ پساکھی فیلڈ سندھ کے ضلع حیدرآباد میں واقع ہے اس پمپ کی تنصیب سے پساکھی آئل فیلڈ کے اس کنواں سے 1010بیرل خام تیل کی اضافی پیداوار حاصل کی جارہی ہے اور اس وقت کنویں سے 1810 بیرل خام تیل کی پیداور حاصل کی جا رہی ہے اور فلو ریٹس کا تعین کرنے کیلئے یہ کنواں زیر نگرانی ہے۔پساکھی کنواں-11 سے اضافی پیداور 28جولائی، 2023 سے شروع ہوچکی ہے۔
کامیابیوں کے اس سفر میں صوبہ سندھ کے ضلع سانگھڑ میں واقع چک 1-2کنویں نے بہتر حکمت عملی کے ساتھ غیر معمولی صلاحیت کا مظاہرہ کیا،یہ کنواں او جی ڈی سی ایل (65.2 فیصد) اور اورئنٹ پٹرولیم انکاپوریشن (15فیصد) حصص کے ساتھ مشترکہ طورپر چلا رہے ہیں۔ اضافی کھدائی کے ذریعے کنویں سے خام تیل کی پیداوار بڑھ کر 140 بی پی ڈی، گیس کی پیداوار 4.7ایم ایم ایس سی ایف ڈی اور ایل پی جی کی 11 میٹرک ٹن یومیہ ہوگئی ہے چک 1-2 کے کنواں سے حاصل ہونے والی گیس ایس ایس جی سی ایل کے نیٹ ورک میں 20 جولائی، 2023سے شامل کردی گئی اور اس کی 28جولائی، 2023تک نگرانی کی گئی۔صوبہ سندھ کے ضلع سانگھڑ میں چک 5 ڈم ساؤتھ بلاک میں واقع چک 5 ڈم ساؤتھ کنویں نے شاندار نتائج کامظاہرہ کیا۔ او جی ڈی سی ایل کے 100 فیصد ورکنگ انٹریسٹ کے ساتھ نئی کھدائیوں کے باعث خام تیل کی 130 بیرل، گیس کی 3.8 ایم ایم ایس سی ایف ڈی اور ایل پی جی 8 میٹرک ٹن یومیہ کی اضافی پیداوار حاصل ہورہی ہے۔ ایس ایس جی سی ایل نیٹ ورک میں گیس شامل کرنے کا آغاز 24 جولائی 2023 کو ہوا اور 28 جولائی 2023 تک اس کی نگرانی کی