چینی کی قیمت مقرر کرنے کا اختیار کین کمشنر کو دیدیا گیا

محکمہ خوراک پنجاب نے چینی کی قیمت مقرر کرنےکا اختیار کین کمشنر کو دے دیا۔نگران صوبائی کابینہ کی منظوری کے بعد محکمہ خوراک پنجاب نے چینی کی قیمت مقرر کرنے کا اختیار کین کمشنر کو دینے کا باضابطہ اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔

جاری اعلامیے کے مطابق سٹہ بازی کے لیے رکھی گئی چینی ضبط کر کے سرکاری تحویل میں لی جائے گی اور چینی کو مقررہ قیمت پر فروخت کر کے رقم سرکاری خزانے میں جمع کروائی جائے گی۔

اس کے علاوہ سٹہ بازی میں ملوث شوگر ملز مالکان اور ڈیلرز کے خلاف مقدمات درج ہوں گے اور سٹہ بازی کی سزا 3 سال قید با مشقت ہو گی۔

اس حوالے سے سیکرٹری فوڈ پنجاب کا کہنا ہے کہ چینی کی قیمت مقرر کرنےکا نیا قانون قابل عمل ہے، امید ہے کہ اسٹیک ہولڈرز صارفین کے مفاد میں فیصلہ کریں گے۔سیکرٹری فوڈ پنجاب کا کہنا ہے چینی کی نئی قیمت یقیناً موجودہ قیمت سےکم ہو گی۔

Exit mobile version