مون سون بارشوں کاموسم ہے، تمام محکمے ڈینگی سرویلنس بہتر بنائیں، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) خوشاب

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) خوشا ب احمد صہیب نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کے اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے ہدایت کی ہے کہ مون سون بارشوں کاموسم ہے اس لئے تمام محکمے ڈینگی سرویلنس بہتر بنائیں اور اپنی ذمہ داریاں تمام ایس و پیز کے مطابق پوری کریں۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) نے کارکر دگی کا جائزہ لیتے ہوئے ہاؤسنگ،زراعت،فاریسٹ اور لائیو سٹاک کے ڈینگی موبائل یوزرز کو اپنی کارکر دگی بہتر کرنے کی ہدایت کی۔اجلاس میں سی ای او ہیلتھ اتھارٹی خوشاب ڈاکٹر رانا محمد اکبر،ڈی ایچ او ڈاکٹر گلزار یوسف راؤ اور دیگر محکموں کے افسران ونما ئندگان شریک تھے۔ قبل ازیں ڈی ایچ او ڈاکٹر گلزار یوسف راؤ نے گذ شتہ کارکردگی کے بارے صدر اجلاس کو تفصیل سے بریفنگ دی۔

Exit mobile version