خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ایگزیکٹو انجینیئر اپریشن فیسکو ڈویژن جوہرآباد معروف احمد بٹ اور ایس ڈی او فیسکو آفس نورپور تھل گہنا خان بلوچ کا نور پور تھل کی عوام کے لیے بہت ہی احسن اقدام، نورپور کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ، انشاءاللہ 10 محرم الحرام کو بجلی محرم روٹ کے علاوہ نورپور شہر کی چلے گی اور جو روٹ ہیں اس کے اوپر فیسکو حکام نے بہت ہی اچھے طریقے سے سیفٹی کا انتظام مکمل کر لیا ہے۔
روٹ والی لائنیں مکمل طور پر بند ہوں گی اور لائنوں کو مکمل طور پر ارتھ کیا جائے گا۔ ایس ڈی او گہنا خان بلوچ نے اپنے دفتر میں نورپورتھل پریس کلب کی میڈیا ٹیم سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انشاءاللہ ائندہ سال ایسی جامع منصوبہ بندی کریں گے کہ شہر میں بجلی بند نہ کرنی پڑے ۔ایس ڈی او آفس اسسٹنٹ ملک محمد ارشد بھی اس موقع پر موجود تھے ۔
گہنا خان بلوچ نے کہا کہ صارفین کی مشکلات میں کمی لانا اور ان کے مسائل بھرپور طریقے سے حل کرنا میری ترجیحات ہیں ۔ دریں اثناء عوامی سماجی حلقوں نے یوم عاشور کے موقع پر نورپورشہر کے صارفین بجلی کےلیے فیسکو حکام کے مجوزہ شیڈول کو ایک احسن اقدام قرار دیتے ہوئے تمام متعلقہ عملے کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے ۔