خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات کی روشنی میں ضلع خوشاب میں بھی محکمانہ پروموشن کا سلسلہ تیزی سے جاری۔ عوامی سماجی حلقوں کی طرف سے آئ جی پنجاب پولیس کو زبردست خراج تحسین۔ پنجاب کے دیگر اضلاع کی طرح ضلع خوشاب میں بھی پولیس ملازمین کی ان سروس پروموشن تسلسل سے جاری وساری ہے۔
اس حوالے سےشائستہ ندیم ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب نے ٹیلی کمیونیکیشن کے 01 ہیڈ کنسٹیبل راجہ شہزاداکرام کو اے ایس آئی اور ضلع پولیس کے 06 کنسٹیبلز کو ہیڈ کنسٹیبل پروموٹ ہونے پر ترقی کے رینک لگائے۔
ڈی پی او خوشاب نے ترقی پانے والے پولیس جوانوں کو مبارک باد دی اور محکمہ کی نیک نامی کے لیے پہلے سے زیادہ محنت اور لگن سے کام کرنے کی ہدایت کی۔ دریں اثناء عوامی سماجی حلقوں نے ڈی پی او خوشاب کے مستحسن اقدامات کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوءے ہیڈ کانسٹیبل راجہ شہزاد اکرام سمیت دیگر پروموٹ ہونے والے جملہ ملازمین کو مبارکبادیتے ہوءے ان کے لیے نیک تمناؤں کااظہارکیا ہے