بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

سانحہ 9 مئی کے ذمہ داران کو سزا نہ ملی تو پاکستان کا مستقبل خطرے میں نظر آرہا ہے، رانا تنویر

وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے کہاہے کہ سانحہ نو مئی کے ذمہ داران کو سزا نہ دی گئی تو پاکستان کا مستقبل خطر میں نظر آرہا ہے، موجودہ مہنگائی، بیروزگاری کا ذمہ دار عمران خان ہے جس نے پاکستان کو معاشی طورپر غیر مستحکم کرنے کی کوشش کی، آئی ایم ایف سے معاہد ے کے بعد تعمیر و ترقی کا نیا دور شروع ہوگا ، ان خیالات کا اظہار انہوںنے کالاشاہ کاکو کے نواحی گائوں علی پور ٹبہ میں ورک فارم ہائوس پرصوبائی رہنماء مسلم لیگ ن چوہدری محمد ارشد ورک کے زیر اہتمام عید ملن پارٹی کے اجتماع سے خطاب اور میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سابق چیئرمین ضلع کونسل شیخوپورہ رانا احمد عتیق انور ، سابق ایم پی اے چوہدری حسان ریاض، سابق چئیرمین ضلع کونسل شیخوپورہ جہانزیب خان، سابق چیئرمین بلدیہ مریدکے میاں شبیر احمد، وائس چیئرمین رانا ماجد نواز، مسلم لیگ ن یوتھ ونگ ضلع شیخوپورہ کے صدر رانا کاشف الرحمن، فیروزوالہ بار کے سابق سیکرٹری اورنگزیب ریحان، چودھری عمیر گجر، چودھری انعام اللہ ورک، حاجی محمد سلیم بھٹی،رانا چاند، نبیل نصر جٹ، حافظ سعید احمد جگری،رائے گلفام کھرل سمیت ضلع بھر کی اہم سیاسی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ خطاب کرتے ہوئے رانا تنویر حسین نے کہا کہ عمران خان سیاستدان نہیں بلکہ ملک دشمن انسان ہے۔ جس نے 2013کے دھرنے میں قوم کو سول نافرمانی کیلئے اکسایا، پی ٹی وی ہیڈ کوارٹر پر حملہ کیا، سپریم کورٹ کے باہر گندے کپڑے لٹکائے اس وقت حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ اسکے خلاف کارروائی ہونی چاہئے مگر نجانے کیوں کوئی کارروئی نہ کی گئی جس کا نتیجہ 9مئی کو سب کے سامنے آیا۔ اگر یہی کچھ کسی یورپی ملک میں ہوا ہوتا تو اب تک ذمہ داران کو سزامل چکی ہوتی۔ انہوںنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ مہنگائی اور بیروزگاری کا زمہ دار عمران خان ہے جس نے چار سال تھا ملک میں تماشا لگائے رکھا۔ نواز شریف کو جب جب حکومت ملی پاکستان میںترقی کا دور شروع ہوا۔ سی پیک سے لیکر ملک میں موٹر وے کے جال تک اور ٹیمز کی تعمیر مسلم لیگ ن کی قومی خدمات کا عکاس ہے ۔ اب انشاء اللہ ملکی تعمیر و ترقی کا نیا دور وہی سے شروع ہوگا جس کا سفر 2018میں ایک سازش کے تحت عمران خان کو مسلط کرکے روکا گیا تھا۔2018میں خوشحال اور ترقی کرتا پاکستان عمران خان کو دیا جس کا چار سال میں دیوالیہ نکال دیا۔

اشتہار
Back to top button