سماج دشمن عناصر کی بیخ کنی میری ترجیحات ہیں، ایس ایچ او انعم سرفراز

خوشاب ( راجہ نورالہی عاطف سے) ایس ایچ او تھانہ نورپورتھل انعم سرفراز نے کہا ہے کہ میرٹ پر ایف ائی آر کا اندراج ، مظلوم کی دادرسی ، ظالم کو کیفر کردار تک پہنچانا ، سٹریٹ کرائمزکاخاتمہ، جوا بازوں، منشیات فروشوں اور سماج دشمن عناصر کی بیخ کنی میری ترجیحات ہیں ۔ انشاءاللہ اس حوالے سے ہرگز کوئی دقیقہ فرو گزاشت نہیں کیا جائے گا ۔ وہ اپنے دفتر میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے خصوصی گفتگو کر رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ علاقہ بھر میں گشت کے نظام کو مزید موثر بنا دیا گیا ہے۔ انعم سرفراز نے کہا کہ راہداری کے مرڈر کو بھی ٹریس کرلیا گیا ہے۔ ایس ایچ او تھانہ راہداری کے مرڈر کو بھی ٹریس کر لیا گیا ہے ۔ایس ایچ او تھانہ نورپورتھل نے کہا کہ ہمارے دفتر کے دروازے ہروقت سائلان کے لیے کھلے ہیں ان کی دادرسی کے لیے فوری طورپراقدامات اٹھائے جاتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ علاقہ سے کرائمز کے مکمل خاتمے کےلیے تمام دستیاب وسائل کو بھرپور طریقے سے بروئے کارلایا جا رہاہے اور ہرطرح سے قانون کی عملداری یقینی بنائی جائے گی۔

Exit mobile version