بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

بالائی خیبرپختونخوا، شمال مشرقی پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم زیادہ تر گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

تاہم بالائی خیبرپختونخوا، شمال مشرقی پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت:

اسلام آباد اور کوئٹہ چھبیس ڈگری سینٹی گریڈ، لاہور اور پشاور انتیس، کراچی اکتیس، گلگت اٹھارہ اور مری سولہ اور مظفر آباد چوبیس ڈگری سینٹی گریڈ۔

ہندوستان کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے محکمہ موسمیات کی موسم کی پیش گوئی کے مطابق سری نگر، جموں، پلوامہ، اننت ناگ اور بارہمولہ میں جزوی طور پر ابر آلود اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ لیہہ اور شوپیاں میں جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:

سری نگر، پلوامہ اور بارہمولہ انیس ڈگری سینٹی گریڈ، جموں چھبیس، لیہہ گیارہ، اننت ناگ اور شوپیاں اٹھارہ ڈگری سینٹی گریڈ۔

مزید پڑھیے  قومی احتساب بیورو نے عمران خان کو 18 مئی کو طلب کرلیا
Back to top button