بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پوٹھوہار ریجن، بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیر میں ژالہ باری کا امکان

محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے بارہ گھنٹوں کے دوران شمال مشرقی پنجاب، پوٹھوہار ریجن، بالائی خیبر پختونخوا  اور کشمیر میں الگ تھلگ ژالہ باری کا امکان ہے۔

تاہم بالائی اور وسطی پنجاب، اسلام آباد، پوٹھوہار ریجن، خیبرپختونخوا، شمالی اور مشرقی بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرد آلود ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت:

اسلام آباد اور مظفرآباد بائیس ڈگری سینٹی گریڈ، لاہور اور کوئٹہ چوبیس، کراچی تیس، پشاور تئیس، گلگت پچیس اور مری پندرہ ڈگری سینٹی گریڈ۔

محکمہ موسمیات کی ہندوستان کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے موسم کی پیشن گوئی کے مطابق سری نگر، جموں، لیہہ، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارمولہ میں جزوی طور پر ابر آلود موسم اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:

سری نگر، بارہمولہ اور اننت ناگ بیس ڈگری سینٹی گریڈ، جموں چھبیس، لیہہ چودہ، پلوامہ انیس، اور شوپیاں اٹھارہ ڈگری سینٹی گریڈ۔

مزید پڑھیے  افسران اور جوانوں کی قربانیوں کے مقروض ہیں،آرمی چیف
Back to top button