ویوو کا مڈ رینج ’وائے 36‘ جنوبی ایشیائی ممالک کے لیے پیش

اسمارٹ موبائل فون بنانے والی چینی کمپنی ویوو نے اپنا مڈ رینج ’وائے 36‘ جنوبی ایشیائی ممالک کے لیے پیش کردیا۔’ویوو وائے 36‘ کو کمپنی نے گزشتہ ماہ کے اختتام پر انڈونیشیا میں متعارف کرایا تھا، اس کے بعد اسے براعظم افریقہ میں بھی پیش کیا گیا تھا اور اب اسے جنوبی ایشیائی ممالک میں متعارف کرا دیا گیا۔

’ویوو وائے 36‘ کو کمپنی نے 7-6 انچ کی اسکرین اور 5 ہزار ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔فون میں ٹائپ سی کا فاسٹ 44 واٹ کا چارجر دیا گیا ہے جب کہ کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ فون کو واٹر پروف بنایا گیا ہے۔

فون کے بیک پر تین کیمرے دیے گئے ہیں، جس میں سے مین کیمرا 50 میگا پکسل کا ہے جب کہ دوسرا کیمرا بھی 2 اور تیسرا کیمرا بھی 2 میگا پکسل کا دیا گیا ہے۔

فون کے فرنٹ پر 16 میگا پکسل سیلفی کیمرا دیا گیا ہے اور ساتھ ہی کمپنی نے کیمرا ٹیکنالوجی کو اپگریڈ کرکے اس میں بہترین فیچرز سے لیس سینسر بھی دیے ہیں۔

فون کو اینڈرائیڈ 13 کے آپریٹنگ سسٹم اور اسنیپ ڈریگن ڈیمنسٹی 680 کی چپ کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔

’ویوو وائے 36‘ کو 8 جی بی ریم اور 128 جی بی میموری کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے، تاہم ایس ڈی کارڈ کے ذریعے اس کی میموری بڑھائی بھی جا سکتی ہے۔

فون کے سائیڈ میں فنگر پرنٹ سینسر بھی دیا گیا ہے جب کہ کمپنی نے فون کی بیٹری اور اسکرین ٹیکنالوجی کو اپگریڈ کرنے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔

فون کی قیمت کو مختلف ممالک میں مختلف رکھا گیا ہے، اس لیے اس کی ایک قیمت کا اعلان نہیں کیا گیا، تاہم ممکنہ طور پر پاکستان میں اس کی قیمت 55 سے 60 ہزار روپے تک ہوگی۔

Exit mobile version