عیدالاضحیٰ پر ٹرین مسافروں کیلئے خوشخبری

پاکستان ریلوے نے عید الاضحیٰ کے موقع پر اندرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کیلئے عید اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کردیا۔ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ،کراچی اور لاہور سے 3 اسپیشل ٹرینیں چلیں گی جس میں پہلی عید اسپیشل ٹرین کوئٹہ سے پشاور کیلئے 26 جون کو روانہ ہوگی جب کہ کراچی سے لاہورکیلئے عید اسپیشل ٹرین 27 جون کو چلے گی۔

 تیسری اسپیشل ٹرین عید کے بعد 3جولائی کو لاہورسے کراچی کیلئےچلائی جائے گی۔حکام کا کہنا ہےکہ عید اسپیشل ٹرینیں 10 ،10  بوگیوں پرمشتمل ہوں گی۔واضح رہے کہ اس سے قبل  قومی ائیر لائن پی آئی اے نے عید الاضحیٰ کے موقع پر اندرون ملک پروازوں کے کرایوں میں 10 فیصد رعایت کا اعلان کیا تھا۔

Exit mobile version