بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

اعظم سواتی کی مسلسل عدم پیشی پر اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا حکم

سپیشل جج سینٹرل اعظم خان نےاعظم سواتی کی مسلسل عدم پیشی پر اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا حکم دے دیا۔عدالت نے اعظم سواتی کو 24جولائی کو پیش ہونے کا حکم دیدیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کیخلاف متنازع ٹویٹ کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔عدالت نے اعظم سواتی کی مسلسل عدم پیشی پر اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا حکم دے دیا۔ایف آئی اے نے اعظم سواتی کی دونوں رہائش گاہوں پروارنٹ کی تعمیلی رپورٹ جمع کرادیا۔اسپیشل جج سینٹرل نے اعظم سواتی کو 24 جولائی کو پیش ہونے کا حکم دیدیا۔ پی ٹی آئی رہنما کو فرد جرم کے لیے آج اسپیشل جج سینٹرل اعظم خان نے طلب کررکھا ہے۔

اشتہار
Back to top button