قومی
بلاول بھٹو نے نبیل گبول کو قریب آنے سے روک دیا، ویڈیو وائرل
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی تقریب حلف برداری میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے سینئر پارٹی رہنما نبیل گبول سے ہاتھ ملانے سے گریز کرنے کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔
میئر کراچی کی حلف برداری کی تقریب میں نبیل گبول پہلی صف میں بیٹھے تھے، انھوں نے بلاول بھٹو کے قریب آنے کی کوشش کی تو چیئرمین پیپلز پارٹی نے انھیں روک دیا۔
بلاول بھٹو زرداری کی نبیل گبول سے ہاتھ ملانے سے گریز کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور سینئر صحافیوں کی جانب سے بھی اس ویڈیو کو شیئر کیا جا رہا ہے۔