پاکستان پانچ ملکی انٹرنیشنل باسکٹ بال چیمپٸین شپ کے سیمی فاٸنل میں پہنچ گیا

پانچ ملکی انٹرنیشنل باسکٹ بال چیمپٸین شپ کے آخری لیگ میچ میں بنگلہ دیش کو شکست دیکر سیمی فاٸنل میں پہنچ گیا۔ مالدیپ کے شہر مالے میں جاری لیگ راونڈ کے آخری روز پاکستان نے بنگلہ دیش کو ناک آوٹ کرتے ہوے مسلسل تیسری فتح اپنے نام کی ۔گرین شرٹس نے حریف ٹیم کیخلاف 66-84پواٸٹس سے کامیابی حاصل کی۔

میچ میں پاکستانی پلیٸرز زین الحسن خان ، عمیر جان، عبدالوہاب کا شاندار کھیل پیش کیا ۔زین الحسن خان، عمیر جان نے 19،19، عبد الوہاب نے 16پواٸٹس سکور کٸے۔لیگ راونڈ میں گرین شرٹس نے میزبان مالدیب، بھوٹان کو بھی شکست دی تھی۔پانچ ملکی ٹورنامنٹ کے سیمی فاٸنلز 20جون کو کھیلے جاٸینگے ۔قومی باسکٹ بال ٹیم سات سال بعد انٹرنیشنل ایونٹ میں حصہ لے رہی ہے

Exit mobile version