خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنر خوشاب ذیشان شبیر رانا نے کہا ہے کہ اسلا م نے عورت کو ہر روپ میں عزت تکریم دی ہے اس لئے عورت کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔حکومت نے صوبہ بھر کے تمام اضلاع میں وومن پروٹیکشن سنٹر بنا دیئے ہیں۔جن کی آ گاہی عوا م تک پہنچانے کی ذمہ دار ی تمام اداروں پر عا ئد ہو تی ہے۔ڈپٹی کمشنر اپنے آ فس کے کمیٹی روم جوہرآباد میں پنجاب وومن پرو ٹیکشن ایکٹ کے نفاذ کے سلسلے میں ایک منعقدہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) احمد صہیب،اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹراعجاز ملک،سی ای او ہیلتھ اتھارٹی خوشاب رانا محمد اکبر،ڈسٹرکٹ وومن پروٹیکشن آفیسر سعدیہ ملک،ایس پی او پراونشل کو آ رڈ نیٹر مو منہ اسد،وومن پروٹیکشن آ فیسر اُ م ایمن،اسسٹنٹ ڈائریکٹر پرو سکیوٹر رضیہ سلطانہ،ڈسٹرکٹ آ رٹی اے کامران اکبر،چوہدری ارشد محمو د ایڈووکیٹ،غلام مصطفےٰ خان ایڈووکیٹ،انجمن تاجران جوہرآباد کے جنرل سیکر ٹری رانا محمد سلیم اوردیگر شریک تھے۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ وومن پروٹیکشن آ فیسر سعدیہ ملک نے خواتین پر تشدد کے بارے نئے ایکٹ کا نفاذ،خواتین پر تشدد کی شکایات کا نوٹس ملتے ہی وومن پروٹیکشن سنٹر کا فوری ریسپا نس
ڈسٹرکٹ وومن پروٹیکشن آفیسرکے مجسٹریٹ کے اختیا رات اور وومن پروٹیکشن کمیٹی کی تشکیل اور ممبران کے فرائض،ایس پی او پراونشل کو آ رڈنیٹر مومنہ اسد نے پر وٹیکشن اتھا رٹی اور تمام اضلا ع میں وومن پروٹیکشن سنٹروں کے قیام،خواتین کو مکمل قانونی تحفظا ت،قانون کے مطابق عو ر ت پر تشد د کے خلا ف کاروائیاں اور قانونی امداد کی فراہمی اور آگاہی مہم کے بارے تفصیل سے بریفنگ دی۔اجلاس میں بتا یا گیا کہ ڈسٹرکٹ وومن پرو ٹیکشن کمیٹی کے اجلاس ہر تین ماہ بعد منعقد ہوا کریں گے۔ڈپٹی کمشنر نے حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ضلعی سطح پر وومن پروٹیکشن کے نفاذ کو یقینی بنانے اور اس سنٹر کے ساتھ ضلعی انتظامیہ اور ضلع کے دیگر اداروں کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔