بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

بہاول نگر سے سیاسی عمائدین کی پیپلزپارٹی میں شمولیت

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے بعد بہاول نگر سے مختلف سیاسی عمائدین کی پی پی پی میں شمولیت اختیر کرلی، تفصیلات کے مطابق  چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے بعد پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کی سینئر نائب صدر صدف سردار پی پی پی میں شامل ہو گئیں، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے بعد تحصیل بہاول نگر میں پی ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری ادریس اشرف پی پی پی میں شامل  ہو گئے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے بعد بہاول نگر میں مسلم لیگ ق کے جنرل سیکریٹری شیخ فضل الہی پی پی پی میں شامل ہو گئے،  چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے بعد پی ٹی آئی ضلع بہاول نگر کے سٹی صدر حماد اشرف پی پی پی میں شامل ہو گئے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے بعد مسلم لیگ ن بہاول نگر کے نائب صدر سید شاہزیب قمر پی پی پی میں شامل ہو گئے،  چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے بعد ضلع بہاول نگر میں انجمن تاجران کے صدر ساجد محمود پی پی پی میں شامل ہو گئے، اس موقع پر  چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ پی پی پی جنوبی پنجاب کے چیف کورآرڈیبیٹر عبدالقادر شاہین، ضلع بہاول نگر کے صدر ملک سلیم، سینئر نائب صدر شہزاد احمد اور سیکریٹری اطلاعات ملک رستم بھی موجود تھے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی پی پی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کو خوش آمدید کہا اور اس امید کا اظہار کیا کہ آپ کے اس اقدام سے علاقے کی سیاست ایک نیا رخ اختیار کرے گی، پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوام اور عوامی مسائل کی سیاست کی ہے، ہم جمہوریت کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔

اشتہار
Back to top button