اسلام آباد سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
ملک کے وسطی اور شمالی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد اور گردو نواح کے علاوہ مری،لاہور، گوجرانوالا، جہلم، حافظ آباد، چیچہ وطنی، سیالکوٹ، منڈی بہاؤالدین، شکر گڑھ، ظفروال، سیالکوٹ اور اطراف کے علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے۔خیبرپختونخوا میں زلزلے کے جھٹکے سوات، صوابی اور گردونواح میں محسوس کیے گئے۔
آزادکشمیر میں مظفرآباد، دھیرکوٹ، سماہنی، باغ ، وادی نیلم اور گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیےگئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی 10 کلو میٹر تھی، زلزلے کا مرکز مشرقی کشمیر تھا، زلزلہ 1 بجکر 4 منٹ پر آیا۔
یورپی زلزلہ پیمامرکز کا کہنا ہےکہ زلزلےکامرکزبھارت میں پٹھان کوٹ سے 99 کلومیٹر دور تھا۔زلزلے کے باعث لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے خوفزدہ ہوکر گھروں اور دفا تر سے باہر نکل آئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی میں بھی زلزلےکےجھٹکے محسوس کیے گئے۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ زلزلےکے جھٹکے بھارت کے شمالی علاقوں میں بھی محسوس کیےگئے۔