تجارت
غیر ملکی کرنسی کو بیرون ملک جانے سے روکنے کیلئے ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح میں اضافہ کی تجویز
وفاقی بجٹ میں غیر ملکی کرنسی کو بیرون ملک جانے سے روکنے کے لیے سخت اقدامات تجویز کیے گئے ہیں۔بجٹ تجاویز میں کہا گیا ہے ناصرف غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائز بڑھانے کی اشد ضرورت ہے بلکہ ہمیں اس میں کمی لانے والے عناصر کی روک تھام بھی کرنا ہو گی۔بجٹ تجاویز کے مطابق ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈز اور بینکنگ چینلز کے ذریعے غیر ملکی کرنسی کو باہر جانے سے روکنے کے لیے تجویز کیا جا تا ہے کہ اس پر ود ہولڈنگ ٹیکس کی موجودہ شرح 1 فیصد سے بڑھا کر 5 فیصد کر دی جائے۔