بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

استحکام پاکستان پارٹی کی تقریب میں فواد چوہدری چہرہ کیوں چھپاتے رہے؟

استحکام پاکستان پارٹی کی تقریب میں فواد چوہدری کے چہرہ چھپانے پر عون  چوہدری  کا  ردعمل سامنے آیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چوہدری نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کو یہ لوگ جسٹیفائی نہیں کرسکیں گے، میں نےچہرہ چھپاتے ہوئے کسی کو نہیں دیکھا ، فواد چوہدری عنقریب سامنے آئیں گے اور وضاحت کریں گے ، چہرہ چھپانے والی ایسی کوئی بات نہیں ۔

عون چوہدری نے مزید کہا کہ چند روز بعد جہانگیر  ترین اسلام آبادآئیں گے، مزیدلوگ جماعت میں شمولیت اختیار کرینگے،  بہت سارے لوگ جہانگیر ترین سے رابطے میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ علی زیدی پی ٹی آئی کے بانی رکن میں سے تھے، عامر کیانی 30 سال سے چیئرمین  پی ٹی آئی کے ساتھ تھے، عمران اسماعیل نے پی ٹی آئی میں بال سفید کرلیے،  یہ لوگ پہلے بھی جیتے تھے، اب بھی الیکشن میں جیت جائیں گے، اپنی محنت سے یہ لوگ جیت کر دکھائیں گے، ہم نے نفرت کی سیاست نہیں کرنی، ہم نفرت کی سیاست ختم کرنا چاہتے ہیں، ہم ملک کو آگے بڑھتے دیکھنا چاہتے ہیں، ہم سب چاہتے ہیں اپوزیشن  اور  حکومت مل کر آگے چلے، ملک ترقی کرے۔

اشتہار
Back to top button