خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ایس ایچ او نورپورتھل ملک زعیم مہدی بھڈوال نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے نورپورتھل کاعلاقہ مجموعی طور پر پر امن ہے اور یہاں کے لوگ بہت اچھے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نورپورتھل پریس کلب کے عہدیداران و ممبران کے وفد کے ساتھ تعارفی نشست کے دوران خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ وفد کی قیادت چیرمین پریس کلب سیٹھ ثمر سلطان کر رہے تھے ۔ وفد میں سرپرست اعلی ا نورپورتھل پریس کلب ملک محمدحیات جوئیہ ، فاؤنڈر ممبرز ایم نوردین ،راجہ نورالہی عاطف اور سینئر صحافی ملک غلام جیلانی وڈھل شامل تھے ۔ اسٹیشن ہاؤس آفیسر نے کہا کہ انشاءاللہ عوامی ریلیف کے لئے ہرگز کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا ۔ ملک زعیم مہدی بھڈوال نے کہا کہ ظالم کو کیفرِ کردار تک پہنچانا، مظلوم کی داد رسی، میرٹ کا بول بالا، کرائمز پیشہ افراد کی بیخ کنی ، سٹریٹ کرائمز کا خاتمہ، جوئے بازوں اور منشیات فروشوں کے خلاف قانون کا گھیرا تنگ کرنا اور گشت کے نظام کو مزید موثر بنانا میری ترجیحات ہیں ۔ ایس ایچ او نے نورپورتھل پریس کلب کے وفد پر زور دیا کہ معاشرتی اصلاح و فلاح کے لیے پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کریں ۔ صحافیوں کے وفد نے اس سماجی بہبود کے لیے ملک زعیم مہدی بھڈوال کو اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے نورپورتھل کاعلاقہ مجموعی طور پر پر امن ہے، ایس ایچ او ملک زعیم مہدی بھڈوال
