خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈاکٹر عثمان انور انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کےاحکامات کی روشنی میں محکمانہ پروموشن کا سلسلہ تیزی سے جاری۔ اس حوالے سےخوشاب پولیس کے ترقی یاب ہونے والے خوش نصیب پولیس آفیسران کے نام درج ذیل ہیں ۔کنسٹیبل سے ہیڈ کنسٹیبل پرموٹ ہونے والے پولیس افسران میں مسعود اقبال ،غلام حسنین، سعید الرحمان ،صداقت عباس ،نذرحیات ، ناصر عباس ،لیڈی کنسٹیںبل زیتون بی بی ، اسد عباس ،لیڈی کنسٹیںبل آسیہ خان ،محمد رمضان ،فضل عباس ،عمران خان ،محمد تنویر ،لیڈی کنسٹیںبل سدرہ نذیر ،رفاقت سلطان ،امیر قیصر ،مامون شوکت ، طارق ندیم ،حافظ مجاہد الحسن، محمد عمران، عبیداللہ اور محمد عمران شامل ہیں ۔ا س موقع پر نئے پرموٹ ہونے والے تمام پولیس افسران کو شائستہ ندیم ڈی پی او خوشاب نے مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہارکرتے ہوئےکہا کہ اپنے فرائض نیک نیتی اور ایمانداری کے ساتھ سرانجام دیں اور عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائیں ۔