بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران شمال مشرقی بلوچستان، جنوبی پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت:

اسلام آباد اٹھارہ ڈگری سینٹی گریڈ، لاہور اور پشاور تئیس، کراچی تیس، کوئٹہ انیس، گلگت تیرہ، مری گیارہ اور مظفر آباد سترہ ڈگری سینٹی گریڈ۔

بھارتی غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے محکمہ موسمیات کی موسم کی پیش گوئی کے مطابق سرینگر، اننت ناگ، بارہمولہ، جموں، پلوامہ، شوپیاں اور لیہہ میں بارش اور آندھی/گرج چمک کے ساتھ موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:

سری نگر گیارہ ڈگری سینٹی گریڈ، جموں اکیس، لیہہ دو، پلوامہ اور بارہمولہ دس، شوپیاں اور اننت ناگ نو ڈگری سینٹی گریڈ۔

Back to top button