بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

عمران خان کیخلاف آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ چلانے کی درخواست

بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس محمد امیر نواز رانا پر مشتمل ڈویژن بینچ نے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت ٹرائل کرنے کی درخواست کی سماعت کی۔

رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ کے ایک سینئر وکیل عبدالرزاق شر نے استدعا کی کہ عمران خان نے صدر کو قومی اسمبلی تحلیل کرنے کا مشورہ دے کر آئین کی خلاف ورزی کی ہے، اس لیے ان کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ چلایا جائے۔

عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد ایڈیشنل اٹارنی جنرل رؤف عطا اور ڈپٹی اٹارنی جنرل محمد نعیم کاسی کو آئندہ سماعت پر جواب جمع کرانے کے لیے نوٹس جاری کیے، جو 7 جون کو ہوگی۔

اشتہار
Back to top button