بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

جونیئر ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ، پاکستان جاپان کو شکست دیکر سیمی فائنل میں پہنچ گیا

عمان میں جاری جونیئر ایشیا کپ ہاکی میں پاکستان نے جاپان کو 2-3 سے ہراکر ایونٹ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے اس کے ساتھ پاکستان کی اس سال ملائیشیا میں ہونیوالے جونیئر ورلڈ کپ میں بھی جگہ پکی ہوگئی ہے۔صلالہ میں ہونیوالے میچ میں پاکستان کی جانب سے عبدالوہاب نے 2 اور ارباز احمد نے ایک گول اسکور کیا۔

جاپان کیخلاف پلیئر آف دی میچ اسلم احتشام

کھیل میں جاپان کو دوسرے منٹ میں کومپی یوسودا نے پنالٹی کارنر پر برتری دلائی، پاکستان کے ارباز نے 23 ویں منٹ میں پنالٹی کارنر  پر گول کرکے مقابلہ برابر کیا۔30 ویں منٹ میں عبدالوہاب نے فیلڈ گول کرکے پاکستان کو برتری دلائی مگر 38 ویں منٹ میں جاپان کے ہوتا یامادا نے گول کرکے مقابلہ ایک بار پھر برابر کیا البتہ ایک منٹ بعد عبدالوہاب نے اپنا دوسرا اور پاکستان کا تیسرا گول کرکے ٹیم کو پھر برتری دلائی جو کھیل کے اختتام تک برقرار رہی۔سیمی فائنل میں پاکستان 31 مئی کو ملائیشیا سے مقابلہ کرے گا۔ اس کامیابی کے ساتھ پاکستان نے رواں سال ملائیشیا میں شیڈولڈ ایف آئی ایچ جونیئر ورلڈ کپ میں بھی جگہ پکی کرلی ہے۔

اشتہار
Back to top button