پنجاب میں سیکرٹریز، ایڈیشنل سیکرٹریز رینک کے 54 افسروں کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری
حکومت پنجاب نے سیکرٹریز، ایڈیشنل سیکرٹریز رینک کے 54 افسروں کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دئیے، صائمہ علی ایڈیشنل سیکرٹری خزانہ کو تبدیل کر کے ان کی خدمات پی اینڈ ڈی بورڈ کے سپرد کریں جہاں انہیں چیف آف سیکشن تعینات کیا جائے گا، زینب خان کو ایڈیشنل سیکرٹری خزانہ پنجاب تعینات کر دیا گیا۔کیپٹن (ر) محمد ظفر اقبال سیکرٹری ہاؤسنگ کو تبدیل کر کے افسر بکار خاص بنا دیا، لیفٹیننٹ (ر) سہیل اشرف سیکرٹری مواصلات و تعمیرات کو سیکرٹری ہاؤسنگ کا اضافی چارج سونپ دیا گیا، تقرری کے منتظرڈاکٹر ناصر اقبال ملک کو منیجنگ ڈائریکٹر سیاحت تعینات کر دیا، آفتاب احمد کو سیکرٹری مواصلات و تعمیرات تعینات کر دیا، ڈاکٹر سیدہ ملائکہ ممبر پی اینڈ ڈی بورڈ کو تبدیل کر کے افسر بکار خاص بنا دیا۔
عنبرین ساجد ممبروزیر اعلیٰ معائنہ ٹیم کو ممبر انکوائریز (IV) ایس اینڈ جی اے ڈی تعینات کر دیا، طارق محمود خان ڈی آئی جی مانیٹرنگ جیل خانہ جات کو ممبر وزیر اعلیٰ معائنہ ٹیم تعینات کر دیا، عمران حامد سپیشل سیکرٹری مواصلات و تعمیرات کو 33 ویں ایس ایم سی کورس میں شرکت کی اجازت دیتے ہوئے افسر بکار خاص بنا دیا، حمیرا اکرام منیجنگ ڈائریکٹر سیاحت کو تبدیل کر کے افسر بکار خاص بنا دیا۔شیریں ناز ڈائریکٹر جنرل (ریکلیمیسشن اینڈ پروبیشن) محکمہ داخلہ پنجاب کو تبدیل کر کے افسر بکار خاص بنا دیا، نیلم افضال منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ریسورس مینجمنٹ اینڈ پالیسی یونٹ (PRMP) کو تبدیل کر کے ڈائریکٹر جنرل (ریکلیمیسشن اینڈ پروبیشن ) محکمہ داخلہ تعینات کر دیا، تقرری کی منتظر سلمیٰ سلیمان کو منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ریسورس مینجمنٹ اینڈ پالیسی یونٹ (PRMP) تعینات کر دیا۔رانا شوکت علی سیکرٹری (سیٹلمنٹ اینڈ کنسالیڈیشن) بورڈ آف ریونیو کو تبدیل کر کے ممبر (جوڈیشل ۔VIII) بورڈ آف ریونیو تعینات کر دیا، غلام صغیر شاہد چیف آف سیکشن پی اینڈ ڈی بورڈ کو تبدیل کر کے سیکرٹری (سیٹلمنٹ اینڈ کنسالیڈیشن ) بورڈ آف ریونیو تعینات کر دیا، رافد احمد ملہی ممبر انکوائریز۔IV ایس اینڈ جی اے ڈی کو چیف آف سیکشن پی اینڈ ڈی بورڈ تعینات کر دیا۔