بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

بشریٰ بی بی کی القادر ٹرسٹ کیس میں درخواست ضمانت منظور

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت منطور کرلی گئی۔القادر ٹرسٹ کیس میں بشری بی بی کی درخواست ضمانت پر سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی۔

وکیل خواجہ حارث اور بیرسٹر گوہر کی جانب سے دائر درخواست میں استدعا کی گئی کہ نیب کی جانب سے ملزمہ بشریٰ عمران کو گرفتار کیا جا سکتا ہے، عدالت بشریٰ عمران کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرے۔

عدالت نے بشریٰ بی بی کی 5 لاکھ مچلکوں کے عوض 31 مئی تک بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔بعدازاں عدالت نے بشریٰ بی بی کی این سی اے 190 ملین پاؤنڈ القادر ٹرسٹ کیس میں عبوری ضمانت کا تحریری حکمنامہ بھی جاری کردیا۔

تحریری حکمنامے میں کہا گیا کہ عدالت کے سامنے اس وقت ریکارڈ موجود نہیں ہے، ملزمہ بشریٰ بی بی کی 5 لاکھ مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی جاتی ہے، تفتیشی افسر آئندہ سماعت پر ریکارڈ کے ساتھ پیش ہوں، بشری بی بی کی ضمانت 31 مئی تک منظور کی جاتی ہے۔

اشتہار
Back to top button