آپ میں سے کئی لوگ یہ جانتے ہیں کہ ٹوتھ برش کو باتھ روم میں نہیں رکھنا چاہیے، لیکن پھر بھی صبح اور رات کو برش کرکے باتھ روم کے سنک ہولڈر میں ہی چھوڑ دیتے ہیں، کیونکہ ہمیں اس بات کا اندازہ ہی نہیں کہ ایسا کرنے سے کتنے زیادہ جراثیم ٹوتھ برش پر حملہ کرتے ہیں۔کیا آپ نے کبھی اپنے ٹوتھ برش کو بہتر طریقے سے صاف کرنے کا سوچا ہے؟ یہ سوال سن کر اکثر لوگ سوچ میں پڑجائیں گے اور اکثر لوگوں کا جواب نفی میں ہوگا اور صرف ایک یا دو فیصد لوگ ہی ٹوتھ برش کی صفائی کا خاص خیال رکھتے ہوں گے۔ رپورٹ کے مطابق ٹوتھ برش کو صحیح طریقے سے صاف نہ رکھنے سے آپ کو صحت کے شدید خطرات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے جس میں پیٹ میں شدید درد، منہ اور دانتوں کے مسائل شامل ہیں۔
ٹوتھ برش کو گرم پانی سے دھوئیں
اپنے ٹوتھ برش کو صاف کرنے کا سب سے بنیادی طریقہ یہ ہے کہ ہر استعمال سے پہلے اور بعد میں اسے گرم پانی دھوئیں۔
گرم پانی سے دھونے سے بیکٹیریا دور رہتے ہیں جو ٹوتھ برش میں جمع ہوسکتے ہیں۔
ٹوتھ برش کو باتھ روم کے باہر رکھیں
اکثر گھروں میں ٹوائلٹ اور واش بیسن ایک ہی جگہ ہوتا ہے، جس کی وجہ سے اکثر لوگ ٹوتھ برش باتھ روم کے اندر ہی رکھنے ہیں۔
لیکن کیا آپ کو معلوم ہے ایسا کرنا انتہائی خطرناک ہے۔
جب ٹوئلٹ فلش کرتے ہیں تو باتھ میں فیکل (fecal) بنتا ہے جسے ٹوئلٹ پلوم (toilet plume) کہا جاتا ہے۔
یہ پلوم باتھ کی دیواروں سمیت پر جگہ پہنچ جاتا ہے اور جراثیم پھیلاتا ہے۔
ان بیکٹریا سے بچنے کے لیے ٹوتھ برش کو ٹوئلٹ سے باہر رکھنا انتہائی ضروری ہے۔
ٹوتھ برش کے ڈھکن اور ہولڈر کو صاف رکھیں
آپ کے دانتوں میں موجود بیکٹریا ٹوتھ برش میں لگ جاتے ہیں، اور یہ جراثیم پھر ٹوتھ برش کے ڈھکن اور کور ہولڈر میں بھی پھیل جاتے ہیں
اکثر اوقات ہولڈر میں پیلی تہہ بھی جم جاتی ہے اور ہم بے دہانی میں اسے صاف کرنا بھول جاتے ہیں، اس لیے ٹوتھ برش کے ڈھکن اور ہولڈر کو ہمیشہ صاف رکھیں۔
تاہم اس بات کا خیال رکھیں کہ ٹوتھ برش کا ہولڈر باتھ روم سے دور ہو۔
ٹوتھ برش کو اینٹی بیکٹیریل ماؤتھ واش میں بھگوئیں
اگر ٹوتھ برش کو گرم پانی سے دھونے سے آپ مطمئن نہیں تو آپ اسے اینٹی بیکٹیریل ماؤتھ واش بھگوئیں۔
ذہن میں رکھیں کہ ایسا کرنے سے برش کے bristles کمزور پڑسکتے ہیں اور آپ کو وقت سے پہلے ہی نیا ٹوتھ برش لینا پڑسکتا ہے۔
دانتوں میں برش کرنے کے بعد ماؤتھ واش کو چھوٹے کپ میں ڈالیں اور ٹوتھ برش کو اس میں تقریباً 2 منٹ تک اس میں بھگو لیں۔
کیا ٹوتھ برش کو گرم پانی میں ابالنا چاہیے؟
ٹوتھ برش کی صفائی کے لیے اسے ابلے ہوئے پانی میں ڈالنے کی ضرورت نہیں ہے، کیونکہ زیادہ تر ٹوتھ برش پلاسٹک کے بنے ہوتے ہیں۔