بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان نے بھی پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کر دیا

خیبرپختونخوا سے تحریک انصاف کو ایک اور دھچکا لگ گیا اور ایک اور وکٹ گر گئی۔پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان نے بھی پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ 9 مئی کو دہشتگردی کے واقعات کے بعد پی ٹی آئی سے منسلک رہنا وطن سے بے وفائی ہوگی، نہیں چاہتا میرا نام غداروں کی فہرست میں آئے۔ہشام انعام اللہ گزشتہ 10 ماہ سے عمران خان کے پاک فوج مخالف بیانیے پرنالاں تھے۔

اس کے علاوہ اجمل وزیر نے بھی تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کیا۔ پی ٹی آئی چنیوٹ کے ضلعی صدر ذوالفقارعلی شاہ بھی پی ٹی آئی کے عہدے اور بنیادی رکنیت سے مستعفی ہوگئے۔ان کا کہنا تھاکہ میں ریاست مخالف نہیں، زندگی موت پاکستان کے ساتھ ہے۔

اشتہار
Back to top button