بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے نومل و فیض آباد کیلئے گریٹر واٹر سپلائی سکیم کا افتتاح کردیا

نومل و فیض آباد کے عوام کے لئے بڑی خوشخبری،وزیراعلی خالد خورشید کے انتہائی اہم وعدے کی تکمیل،27 کروڑ لاگت کے نومل و فیض آباد گریٹر واٹر سپلائی سکیم پر کام کا آغاز ہوگیا۔وزیراعلی گلگت بلتستان خالد خورشید نے اہلیان نومل و فیض آباد کے لئے صاف پانی کے خصوصی طور پر منظور گریٹر واٹر سپلائی سکیم پر کام کے آغاز کا افتتاح کردیا

اس موقع پر وزیراعلی کے ہمراہ صوبائی وزراء، عمائدین نومل، پی ٹی آئی و اتحادی رہنماء, کارکنان و دیگر اعلی حکام بھی موجود تھےواضح رہے کہ گریٹر واٹر سپلائی سکیم اہلیان نومل و فیض آباد کا ایک دیرینہ مطالبہ تھا جس کو عمائدین نومل و فیض آباد نے وزیر اعلی کے سامنے پیش کیا تھا۔ اس مطالبے کے پیش نظر وزیراعلی خالد خورشید نے خصوصی طور پر نومل و فیض آباد واٹر سپلائی کے تاریخی منصوبے کی منظوری دی اور خصوصی ہدایات جاری کیں۔

اس موقع پر وزیراعلی نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کام کے معیار کو برقرار رکھتے ہوئے ایک سال کے مدت میں اس منصوبے پر ٹارگٹ کرکے عملدرآمد یقینی بنائیں۔وزیراعلی نے نومل گریٹر واٹر سپلائی سکیم میں واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کو جدید تقاضوں کے عین مطابق بنانے کا حکم بھی دیا۔

وزیراعلی نے کہا کہ منصوبے کی تکمیل سے نومل و فیض آباد ضلع گلگت کے عوام کے لئے پینے کے صاف کا دیرینہ مسئلہ مستقل طور پر حل ہوگا۔عمائدین نومل و فیض آباد نے صاف پانی کے دیرینہ عوامی مطالبے کے حل کے لئے قلیل مدت میں اپنے وعدے کو عملی جامہ پہنانے پر وزیراعلی خالد خورشید کا شکریہ ادا کیا۔

اشتہار
Back to top button