ایکس پریزیڈنٹ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن خوشاب ملک طاہر رضا بگھور ایڈووکیٹ عمرہ کی سعادت حاصل کرکے واپس پہنچ گئے

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) فخر خوشاب، ایکس پریزیڈنٹ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن خوشاب ملک طاہر رضا بگھور ایڈووکیٹ حجاز مقدس سے عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وطن عزیز پاکستان واپس پہنچ چکے ہیں ۔ جوہرآباد / خوشاب میں واقع ان کی رہائش گاہ پر انہیں عظیم سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دینے والوں کا تانتا بندھا ہوا ہے ۔ ممتاز ماہرقانون ملک طاہر رضابگھور کو مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والی نمائندہ سماجی و سیاسی شخصیات سمیت وکلاء،صحافیوں اور تاجروں سمیت مختلف شعبہ ہاءےزندگی سے تعلق رکھنے والی نمائندہ شخصیات کی طرف سے مبارکباد دی جا رہی ہے اور ان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے ۔ واضح رہے کہ ہردلعزیز شخصیت کے مالک ایڈووکیٹ ملک طاہررضا بگھور رنگ پور بگھور تحصیل نور پور تھل کی بگھور برادری کے قابل فخر چشم و چراغ ہیں ۔ آپ علاقہ بھر میں عزت و احترام کی نظر سے دیکھے جاتے ہیں ۔ ایڈووکیٹ ملک طاہر رضا بگھور نائب ناظم تحصیل نور پور تھل بھی رہ چکے ہیں ۔ موصوف نے بطور صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن خوشاب ضلع بھر کی وکلاء برادری کے لئے بھرپور خدمات سر انجام دیں اور اپنی وکلاء برادری میں بھی نامورہوءے۔

Exit mobile version