مانچسٹر سٹی نے چیمپئنز لیگ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

مانچسٹر سٹی نے ریال میڈرڈ کو چار صفر سے ہرا کر چیمپئنز لیگ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔چیمپئنز لیگ فٹ بال سیمی فائنل کے دوسرے لیگ میں مانچسٹر سٹی نے ریال میڈرڈ کو سیمی فائنل میں آؤٹ کلاس کردیا۔مانچسٹر سٹی نے پہلے اور دوسرے ہاف میں دو، دو گول کیے، پہلے ہاف کے دونوں گول برنارڈو سلوا نے بنائے۔

دوسرے ہاف میں ایڈر اور ایلواریز نے گیند حریف ٹیم کے جال میں پہنچائی۔مانچسٹر سٹی نے سیمی فائنل کے دونوں لیگ میں پانچ ایک کی مجموعی برتری حاصل کی۔مانچسٹر سٹی اور انٹر میلان کے درمیان چیمپئنز لیگ کا فائنل 10 جون کو استنبول میں ہوگا۔

Exit mobile version