خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) دکھی انسانیت کے مسیحا، ڈاکٹر میاں محمد طاہر نے ڈی ایچ اے ہسپتال جائن کرلیا۔ عوامی سماجی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار ۔ واضح رہے کہ جناب ڈاکٹر میاں محمد طاہر نے طویل عرصہ تک ضلع خوشاب کے علاقہ تھل کے باسیوں کی بھرپور خدمت کی ۔ یہاں پر بطور ڈاکٹر ان کی خدمات مثالی ہیں ۔ آپ نے طویل عرصہ تک بطور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر تحصیل نور پور تھل گرانقدر خدمات سر انجام دیں ۔ اپنی ہردلعزیز طبیعت کی وجہ سے علاقہ بھر میں بہت مقبول ہوءے۔ خوش اخلاقی، ہنس مکھی، ملنساری، اور بردباری آپ کی شخصیت کے خصوصی اوصاف ہیں۔ اللہ تبارک و تعالی انے آپ کی عظیم المرتبت شخصیت کو متعدد اوصاف حمیدہ عطاکیے ہیں ۔ بے لوث عوامی خدمت کی وجہ سے آپ نے عوامی دلوں پر راج کیا ہے اور کر رہے ہیں ۔ جناب ڈاکٹر میاں محمد طاہر کی زیر نگرانی رمضان ہسپتال نورپورتھل آج بھی دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے پیش پیش ہے ۔ لاہور میں قیام پذیر ہونے کے بعد آپ نے اب ڈی ایچ اے ہسپتال جائن کر لیا ہے ۔ علاقہ کے عوامی سماجی حلقوں نے جناب ڈاکٹر میاں محمد طاہرکو دلی مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے ۔