وزیربرقیات خرم دستگیر نے کہا ہے کہ حکومت شمسی توانائی اور ہوا کی طاقت سے ماحول دوست بجلی کی پیداوار کو یقینی بنانے کا عزم رکھتی ہے۔انہوں نے بنکاک میں مستقبل کیلئے توانائی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2023 تک ملک میں بجلی کی مجموعی پیداوار کے ساٹھ فیصد کے برابر قابل تجدید توانائی کا زبردست ہدف مقرر کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ماحول دوست توانائی کا حصہ بجلی کی مجموعی ملکی پیداوار کے چھ فیصد سے زائد سے تجاوز کرگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت 2030 تک بجلی سے چلنے والی تیس فیصد گاڑیاں چلانے اور کوئلے کی درآمد پر پابندی عائر کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔