بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

سندھ میں بلدیاتی نظام کے اگلے مراحل کا شیڈول جاری

 الیکشن کمیشن نے سندھ میں بلدیاتی نظام کے اگلے مراحل کا شیڈول جاری کر دیا۔شیڈول کے مطابق ٹاؤن چیئرمین اور وائس چیئرمین کیلئے کاغذات نامزدگی 22 مئی سے 24 مئی تک جمع ہوں گے، مخصوص نشستوں کیلئے بھی کاغذات نامزدگی 22 سے 24مئی تک جمع کیے جائیں گے۔

25 سے26 مئی تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہو گی، 3 جون سے 4 جون تک ٹاؤن کونسل اور سٹی کونسل کے ایوان کی تشکیل مکمل کی جائے گی۔یونین کمیٹیوں اور یونین کونسلوں میں 4 کیٹگریز کی مخصوص نشستوں پر پولنگ 6 جون کو ہوگی، 10 جون کو منتخب ہونے والے بلدیاتی نمائندے حلف اٹھائیں گے۔

اشتہار
Back to top button