قومی
فیاض الحسن چوہان گرفتار
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس نے فیاض الحسن چوہان کو مری روڈ لیاقت باغ سے گرفتار کیا۔ فیاض الحسن چوہان کے خلاف 9 مئی کو تھانہ صادق آباد میں مقدمہ درج کیا گیا۔فیاض الحسن چوہان پر جلاؤ گھیراؤ اور کارکنوں کو اکسانے، سکستھ روڈ میٹرو اسٹیشن جلانے اور توڑ پھوڑ کا بھی الزام ہے۔فیاض الحسن چوہان کی انسداد دہشت گردی عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری 18 مئی تک منظور ہوچکی ہے۔