قومی
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما میاں محمود الرشید بھی گرفتار
لاہور پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما میاں محمودالرشید کو ڈیفنس کے علاقے سے گرفتار کر لیا ہے۔رپورٹ کے مطابق میاں محمودالرشید کے سیکریٹری نے گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما کو 9مئی کے واقعات میں درج مقدمات میں سے ایک میں گرفتار کیا گیا ہے۔میاں محمود کو مقدمے میں نامزد کیا گیا تھا اور ضمانت کے لیے عدالت جا رہے تھے لیکن لاہور ہائی کورٹ کے قریب پہنچے تو وہاں پہلے سے موجود پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا۔