ترکی میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کیلئے ووٹنگ آج ہو گی

ترکیہ میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات آج ہو رہے ہیں، صدر رجب طیب اردوان کو زبردست مقابلے کا سامنا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صدارتی انتخابات میں صدر اردوان سمیت 3 امیدوار میدان میں ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صدارتی انتخابات میں صدر اردوان اور اپوزیشن رہنما کمال قلیچ کے درمیان سخت مقابلہ ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق 20 سال سے اقتدار میں رہنے والے ترک صدر اردوان کو اس مرتبہ الیکشن میں مختلف چیلنجز کا سامنا ہے۔ انتخابات میں ترکیہ اور ترکیہ سے باہر مقیم 64 ملین سے زائد ووٹرز ووٹنگ میں حصہ لیں گے۔ انتخابات میں کامیابی کے لیے امیدوار کو 50 فیصد سے زائد ووٹ حاصل کرنا ہوں گے، 50 فیصد ووٹ حاصل کرنے میں ناکامی پر 28 مئی کو دوبارہ ووٹنگ ہو گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 28 مئی کو سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے والے دو امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہو گا۔

Exit mobile version