بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ایف سی کیمپ پر حملہ، 2دہشتگرد ہلاک، 2جوان شہید

شمالی بلوچستان میں فرنٹیئر کور (ایف سی)کے کیمپ پر دہشتگردوں نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 2 جوان شہید اور3زخمی ہو گئے جبکہ 2دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق شمالی بلوچستان کے علاقے مسلم باغ میں ایف سی کیمپ میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا، اس دوران دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں 2 جوان شہید اور 3 زخمی ہوگئے۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ جوابی کارروائی میں2دہشت گرد مارے گئے ہیں ، پاک فوج نے دہشتگردوں کوبلڈنگ کمپلیکس تک محدود کردیا۔

مزید پڑھیے  وزیراعظم نے پی ٹی آئی کے پی اے سی ارکان کو آج طلب کرلیا
Back to top button