بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

انسداد دہشتگردی کی عدالت نے پرویز الہیٰ کی عبوری ضمانت خارج کردی

 انسداد دہشتگردی کی عدالت نے پرویز الہیٰ کی عبوری ضمانت خارج کردی۔لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پی ٹی آئی کے صدر پرویز الٰہی کے گھر چھاپے کے دوران پیٹرول بم  پھینکنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے سابق وزیراعلیٰ کی عبوری ضمانت خارج کردی۔

انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج نے عبوری ضمانت پر فیصلہ سنایا اور پرویز الٰہی کی ایک روزہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی مسترد کردی۔پی ٹی آئی صدر پرویز الٰہی کے خلاف تھانہ غالب مارکیٹ میں دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔

اشتہار
Back to top button